Home » blog page » ننھی ایرانی بچی کی خواہش پوری ہوگئی
بریکنگ نیوز

ننھی ایرانی بچی کی خواہش پوری ہوگئی

ایران:  پاسدارانِ انقلاب کا تل ابیب پر ‘گلابی رنگ’ کے میزائل سے حملہ، ویڈیو وائرل۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں ایک حیران کن اور جذباتی موڑ سامنے آیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اسرائیل کے شہر تل ابیب پر میزائل حملوں کی حالیہ لہر کے دوران ایک خاص ‘گلابی رنگ’ (Pink) کا میزائل فائر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ غیر معمولی اقدام ایک ننھی ایرانی بچی کی اس ویڈیو کے جواب میں کیا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ بچی نے اپنے چہرے پر ایرانی پرچم پینٹ کیا ہوا ہے اور وہ پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سے براہِ راست مخاطب ہو کر درخواست کر رہی ہے کہ تل ابیب پر ایک ‘پنک میزائل’ برسایا جائے۔
ایرانی ایرو اسپیس فورس نے اس میزائل کی لانچنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ خاص طور پر اس بچی کی معصومانہ فرمائش کے احترام میں کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میزائل پر فارسی زبان میں یہ عبارت بھی درج تھی:
“انقلابی بچی کی درخواست کے جواب میں”۔
ایرانی سرکاری خبر رساں اداروں ‘تسنیم نیوز’ اور ‘فارس نیوز’ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے عوامی جذبات اور ریاست کے درمیان مضبوط تعلق کی علامت قرار دیا ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply