Home » blog page » ننھے فرشتے کا درد امن کی پکار – لطیف النساء
بلاگ

ننھے فرشتے کا درد امن کی پکار – لطیف النساء

زمینی و آسمانی آفات انسان کے لیے عبرت کےاشارے ہوتے ہیں اللہ کریم ہے اس کے اثرات بہت جلد زائل بھی ہو جاتے ہیں مگر انسانوں میں وحشیوں درندوں کی درندگی ناقابل بیان و ناقابل برداشت ہوتی ہے ۔ اللہ اور دین کے لیے جو آزمائشیں آتی ہیں ان پر ثابت قدم رہنا آج کی دنیا کی بناوٹی چہرے پر غیرت کا زوردار تماچہ ہے.

جو نہ سمجھے اسے خدا سمجھے فلسطین غزہ کے حالات اور واقعات کربناک اذیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں. بس احساس کی بات ہے. جس کو تکلیف ہو دل میں درد ہو انسانیت کا احساس ہو اس کے انگ انگ سےدرد ٹپکتا ہے. بالکل ایسا ہی ہے. معصوم 10 سالہ بچہ اللہ کی شان!
اس کا جذبہ اور اخوت اسلامی اس کا جذبہ حب الوطنی اخوت اسلامی دیکھیں کہ ایران خود بھی حالت جنگ میں ہے ظالم سےنبرد آزما ہے. مگر ایرانی لیڈر آیت اللہ خامینی کی شہادت کے بعد اس کی جوابی کارروائی کیلئے قائم کیے گئے امدادی کیمپ میں یہ معصوم بچہ اپنی محبوب ترین سائیکل دینے آیا اور خوش ہو کر دیگر مسلمانوں ، اعلی قیادت اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی قربانیوں پر درد بھری آواز میں اس طرح مسلمانوں بھائیوں کو اور مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا عربی زبان نہ سمجھنے کے باوجود ہزاروں لوگوں کے ضمیروں اور روحوں کو جھنجوڑ دیا ۔

اس کی یہ پر تاثیر گفتگو اور امن کے خواہاں بچے کے الفاظ کا نور ظلمت کے منہ پر ایک تماچہ بن گئے ۔ اللہ کی راہ میں اپنی پسندیدہ چیز جو اس کی ضرورت بھی تھی قربان کرنے چلا آیا اور زوردار خطاب ایران کی جرات ایمانی،مسلمانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کے جذبوں کو ابھارتے ہوئے اپنےجذبات کا اظہار اس انداز میں کیا کہ اس میں کوئی دکھاوا یا ڈرامہ نہ تھا بلکہ دل کی تڑپ و آہ تھی ،دل کا درد محبت کی پکار تھی ، امن کمیٹیوں کی غیر موثر اورغیر فعال سرگرمیوں پر سوالیہ نشان تھی یہ ہوتی ہے اسلام سے محبت اخوت جذبہ ایمان ،اخلاص اور کوششں اپنی آخری حد تک بلا خوف و خطر صرف اور صرف رب کی رضا کے لیے اللہ پاک کے لیے کیا جانے والا یہ کام اور یہ قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ؟اللہ پاک اس بچے کی عمر دراز کرے ۔لگتا ہے یہ فرشتہ آسمان سے اترا زمین والوں کو جگانے کیلئے !!!

اللہ تعالی اس کی یہ ایمانی قوت ہمارے تمام مسلم امہ کے ہر بندے کو عطا فرمائے دین کا مبلغ بنائے اور امت مسلمہ کے ہر بچے کو اس بچے جیسا سچا پکا جذبہ ایمانی اور ج ہادی مسلمان بنا دے آمین مبارک اپ کی والدین کی تربیت پہ مبارک کہ ایسی صالح اولاد پروان چڑھائی

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply