فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جلد ایک فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جس کے ذریعے وہ کھیل کے میدان کے بعد فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے اس نئے منصوبے کو مداحوں کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ اگرچہ فلم کی کہانی، کردار اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں، تاہم ان کی فلمی دنیا میں انٹری کو ان کے کیریئر کا ایک اہم نیا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔





















Add Comment