پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں ایک فلم سے نکال دیا گیا، جس پر وہ خود جذباتی ہو کر رو پڑے تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے بتایا کہ ان کی ایک فلم فلاپ ہونے کے بعد انہیں نئی فلم کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن بعد میں فلم سازوں نے اطلاع دی کہ ڈسٹری بیوٹر انہیں فلاپ اداکار سمجھتا ہے، اس لیے ان کی جگہ فیصل رحمان کو کاسٹ کیا جا رہا ہے۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ یہ خبر سن کر وہ شدید صدمے میں آ گئے اور رو پڑے۔ ان کے مطابق یہ ان کی زندگی کا انتہائی مشکل دور تھا، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری، مسلسل محنت جاری رکھی اور بعد ازاں شوبز انڈسٹری میں دوبارہ اپنی کامیاب جگہ بنائی





















Add Comment