ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی صوبے کوماموتو میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر اوکی سے تقریباً 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے فوراً بعد جنوب مغربی ساحلی علاقوں کے بعض حصوں کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ساحل سے دور رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ فوری طور پر بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔





















Add Comment