کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔





















Add Comment