Home » blog page » قومی خبریں » احتجاج میں شدت پسند عناصر شامل
قومی خبریں

احتجاج میں شدت پسند عناصر شامل

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ احتجاج میں شدت پسند عناصر اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگرد بھی شامل ہو چکے ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ شرپسند عناصر پرامن مظاہرین نہیں بلکہ مسلح دہشتگرد بن چکے ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر معصوم شہریوں کو گمراہ کرکے احتجاج میں شامل کرتے ہیں اور خواتین و بچوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز بھی پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کے پاس احتجاج میں دہشتگردوں کی مبینہ شمولیت کے شواہد موجود ہیں۔ سیکریٹری اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں ریاستی اداروں سے تعاون کریں۔