Home » blog page » قومی خبریں » نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہےمصطفیٰ کمال
قومی خبریں

نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہےمصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 برس میں اگر موجودہ نظام بہتر ہونا ہوتا تو ہو چکا ہوتا، اس لیے اب نئے صوبوں پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر اس آواز کی حمایت کرے گی جو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ریاست اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے صوبوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان کے مطابق بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔