وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور مخالفین اس عوامی حمایت سے پریشان ہیں۔ میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نسل، خاندان، سوچ اور دل سے کشمیری ہیں، اسی لیے خود کو کشمیر کی بیٹی کہتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ان کے کشمیر کی بیٹی ہونے کے بیان پر بعض حلقوں کو اعتراض ہوا، تاہم میرپور کے عوام نے جلسے میں ’’آزاد کشمیر کی مجبوری ہے، نواز شریف ضروری ہے‘‘ کے نعرے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وعدہ بھی نواز شریف ہی پورا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف ماضی میں کئی سازشیں کی گئیں، لیکن عوام کی مسلسل حمایت کی بدولت مسلم لیگ (ن) ہر مشکل سے نکل کر مزید مضبوط ہو کر سامنے آئی۔





















Add Comment