Home » blog page » قومی خبریں » ٹانک میں دہشتگرد حملہ، 15 شہید، 12 خوارج ہلاک
قومی خبریں

ٹانک میں دہشتگرد حملہ، 15 شہید، 12 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 15 افراد شہید ہوگئے، جن میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کا حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بعد ازاں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ہونے والے شدید دھماکے سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا اور 15 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔