Home » blog page » قومی خبریں » آزاد کشمیر کے ابتدائی نتائج، ن لیگ کو برتری
قومی خبریں

آزاد کشمیر کے ابتدائی نتائج، ن لیگ کو برتری

میرپور: آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ موصول ہونے والے ابتدائی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

میرپور کے حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 میں 161 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 994 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 589 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میرپور ڈویژن کے 6 انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ ایک ہزار 439 ہے۔ ووٹنگ کے لیے ڈویژن بھر میں 2 ہزار 454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، جن میں میرپور میں 597، کوٹلی میں 1107 اور بھمبر میں 608 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور مزید نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔