کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ اور موروثی سیاست کا دور اب ختم ہونا چاہیے، کیونکہ ملک میں عوامی نمائندگی اور حقیقی جمہوریت کا وقت آ چکا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی ایک خاندان یا فرد کی نہیں بلکہ پورے شہر کی نمائندہ جماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل طاقت عوام کے ووٹ میں ہے اور اسی قوت سے ملک میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے عوامی مسائل کے حل اور اختیارات کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔





















Add Comment