اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 29 جولائی سے 5 اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارش، دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی، جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، جہاں بعض مقامات پر درمیانی جبکہ چند علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 29 جولائی سے مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی شدت اختیار کر سکتا ہے۔





















Add Comment