Home » blog page » قومی خبریں » سندھ میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
قومی خبریں

سندھ میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: حکومتِ سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس روز تمام صوبائی سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خودمختار باڈیز، بلدیاتی کونسلز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو تعطیل پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا سالانہ عرس سندھ کی اہم مذہبی اور ثقافتی تقریبات میں شمار ہوتا ہے، جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند بھٹ شاہ پہنچتے ہیں۔