Home » blog page » قومی خبریں » پاک امریکا تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے، اسحاق ڈار
قومی خبریں

پاک امریکا تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی سنگل کنٹری برآمدی منڈی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں 20 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

امریکی کاروباری وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے لیے ضوابط آسان بنائے ہیں، جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور دفاعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 9.4 ارب ڈالر رہا، جبکہ پاکستان امریکی کپاس اور سویابین کے بڑے درآمد کنندگان میں شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔