لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں اور عوام نے نواز شریف کی قیادت اور وعدوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں، اور اگر پیپلز پارٹی کامیاب نہ ہو تو ہر بار دھاندلی کا الزام لگانا مناسب رویہ نہیں۔





















Add Comment