Home » blog page » ٹیکنالوجی » ایکس نے مالیاتی سروس متعارف کرا دی
ٹیکنالوجی

ایکس نے مالیاتی سروس متعارف کرا دی

نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے امریکا میں اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی (X Money) متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت پریمیم اور پریمیم پلس صارفین اب ایپ کے اندر ہی مختلف مالیاتی خدمات استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق 28 جولائی سے شروع ہونے والی اس سروس کے ذریعے صارفین رقم محفوظ رکھنے، ایک دوسرے کو بغیر ٹرانسفر فیس کے رقم بھیجنے، بلوں کی ادائیگی، وائر ٹرانسفر اور فزیکل چیک بھیجنے جیسی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اس پیش رفت کو ایلون مسک کے ایکس کو “ایوری تھنگ ایپ” بنانے کے وژن کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

البتہ یہ واضح رہے کہ صرف ٹائم لائن اسکرول کرنے سے خودکار طور پر کمائی نہیں ہوگی۔ آمدنی کا انحصار ایکس کے مونیٹائزیشن پروگرام، پریمیم سبسکرپشن اور اہل تخلیق کار (Eligible Creators) ہونے جیسی شرائط پر ہوگا، نہ کہ محض اسکرولنگ کرنے پر۔