پاکستان کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نادرا نے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر موجود مستقل اور موجودہ پتے کی تبدیلی کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے بھی اپنے شناختی کارڈ پر درج پتہ تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس سے عوام کو نادرا دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے نجات ملے گی۔
نادرا حکام کے مطابق شہریPakID موبائل ایپ یا آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے موجودہ یا مستقل پتے میں تبدیلی کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات، جیسے یوٹیلٹی بل، کرایہ نامہ، جائیداد کے کاغذات یا دیگر مطلوبہ ثبوت اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا۔ بعض صورتوں میں بائیومیٹرک تصدیق یا نادرا سینٹر کا دورہ بھی درکار ہو سکتا ہے۔
نادرا نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے ویڈیوز اور رہنما ہدایات بھی جاری کی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ شہری کس طرح چند آسان مراحل میں اپنے شناختی کارڈ کا پتہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا اور سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنا ہے۔





















Add Comment