راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور پاک امریکا تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد میں رائین کیتھ زنکے اور مائیکل جیمز شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے پاک امریکا باہمی تجارت میں اضافے اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔





















Add Comment