لیاقت پور کے علاقے بیٹ پرارہ میں بستی بڈا پرارہ کے قریب دریائے چناب کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث متعدد بستیاں متاثر اور زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
حفاظتی بند ٹوٹنے کے بعد پانی تیزی سے آبادیوں میں پھیل گیا، جس سے مکین اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔ سیلابی ریلے کے باعث **50 ایکڑ سے زائد** رقبے پر کھڑی کماد، مونگ، تل اور چارہ جات کی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ درجنوں مکانات بھی زیرِ آب آ گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود تاحال امدادی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ سکیں، جبکہ انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریائے چناب کا بند ٹوٹ گیا




















Add Comment