Home » blog page » موسم کا حال » شدید بارشوں کی پیشگوئی
موسم کا حال

شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مون سون سسٹم کے مزید مضبوط ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ 20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب 20 سے 25 جولائی کے دوران مری، گلیات، سوات، چترال، کوہستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

Tags