Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » 84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا، الاسکا کا منفرد شہر
بین الاقوامی خبریں موسم کا حال

84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا، الاسکا کا منفرد شہر

الاسکا: امریکا کی شمالی ترین ریاست الاسکا کے شہر Utqiagvik میں ایک بار پھر قدرت کا انوکھا نظارہ شروع ہوگیا ہے، جہاں اب آئندہ 84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا اور چوبیس گھنٹے دن کا اجالا برقرار رہے گا۔

آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر میں 10 مئی کو رواں سال کا آخری غروبِ آفتاب دیکھا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق سورج رات 1 بج کر 48 منٹ پر غروب ہوا، تاہم صرف 69 منٹ بعد رات 2 بج کر 57 منٹ پر دوبارہ طلوع ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق اس کے بعد اب 2 اگست تک سورج افق سے نیچے نہیں جائے گا، جس کے باعث شہر میں مسلسل روشنی رہے گی۔ اس قدرتی مظہر کو “مڈ نائٹ سن” (Midnight Sun) کہا جاتا ہے، جو قطبی علاقوں میں گرمیوں کے موسم کے دوران رونما ہوتا ہے۔

دوسری جانب موسمِ سرما میں اسی شہر کے رہائشی بالکل مختلف صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔ ہر سال نومبر کے وسط میں سورج آخری بار غروب ہونے کے بعد تقریباً 64 روز تک طلوع نہیں ہوتا، جسے “قطبی رات” (Polar Night) کہا جاتا ہے۔

قدرت کے اس منفرد نظام کے باعث Utqiagvik دنیا بھر کے سیاحوں، سائنس دانوں اور محققین کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے، جہاں روشنی اور تاریکی کے غیرمعمولی ادوار ہر سال ایک منفرد منظر پیش کرتے ہیں۔

About the author

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply