Home » blog page » بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، جنوبی علاقوں میں گرمی برقرار
موسم کا حال

بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، جنوبی علاقوں میں گرمی برقرار

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی آ سکتی ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا تھا کہ مئی سے جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان موجود ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply