نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیویارک میں خوش آمدید نہیں ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو “جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہامریکی وفاقی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے جاری کردہ وارنٹ کے مطابق کارروائی کرے۔
زہران ممدانی نے واضح کیا کہ قانونی مشاورت کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیویارک سٹی کے پاس آئی سی سی کے وارنٹ پر عمل درآمد کرنے کا قانونی اختیار نہیں، اس لیے شہر کی پولیس نیتن یاہو کو گرفتار نہیں کر سکتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو امریکہ آئیں تو وفاقی حکومت کو قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے





















Add Comment