بھارت میں طلبہ پر مبینہ پولیس تشدد اور داخلہ امتحانات میں پیپر لیک کے معاملے پر احتجاج کے دوران کانگریس کے رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مظاہرین وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرِ تعلیم دھرمیندرا پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
پولیس نے احتجاج کے دوران کارروائی کرتے ہوئے متعدد کانگریس رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں طلبہ داخلہ امتحانات میں مبینہ پیپر لیک سے متاثر ہوئے، مگر حکومت کسی ذمہ دار شخص کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر سکی۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ محنت کرنے والے طلبہ کو انصاف دینے کے بجائے ان کی آواز دبائی جا رہی ہے، جبکہ پیپر لیک میں ملوث عناصر آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو پولیس تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔





















Add Comment