Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفیٰ
بین الاقوامی خبریں

بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفیٰ

نئی دہلی: بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے ملک بھر میں نیٹ (NEET) سمیت مختلف امتحانات میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور نوجوانوں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دھرمیندر پردھان نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب نئی دہلی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ احتجاجی رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بھی متوقع تھا۔

طلبہ تنظیمیں اور احتجاجی رہنما طویل عرصے سے امتحانی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دھرمیندر پردھان کے استعفے کو اسی مطالبے کی تکمیل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔