Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » سونم وانگچک نے حکومت کے سامنے شرط رکھ دی
بین الاقوامی خبریں تعلیم

سونم وانگچک نے حکومت کے سامنے شرط رکھ دی

بھارت کے سماجی کارکن سونم وانگچکے نیٹ (NEET) پیپر لیک کے خلاف جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے حکومت کے سامنے شرائط رکھ دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مرکزی وزرا ے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کے نام خط لکھ کر ملاقات اور مطالبات پر غور کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سونم وانگچک نے اپنے خط میں بتایا کہ وزرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نیٹ پیپر لیک کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کی تجویز پر مثبت غور کرے گی۔ اس کے علاوہ معاملے میں جوابدہی یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں بحث کرانے اور وزیرِ تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان یقین دہانیوں پر عملی پیش رفت کی صورت میں ہی وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔