ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی اور انہیں اپنے رویے کی قیمت چکانا پڑے گی۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ قبول نہیں کرے گا اور اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران باہمی احترام اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔





















Add Comment