Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » نکاراگوا میں آئندہ انتخابات نہ کرانے کا اعلان
بین الاقوامی خبریں

نکاراگوا میں آئندہ انتخابات نہ کرانے کا اعلان

نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مستقبل میں انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، جس سے اقتدار کی جمہوری منتقلی کے امکانات مزید کمزور ہو گئے ہیں۔ ان کے اس بیان کو اپوزیشن کے لیے اقتدار کا راستہ بند کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

80 سالہ ڈینیئل اورٹیگا، جو 2007 سے مسلسل صدر ہیں اور 1980 کی دہائی میں بھی اس منصب پر فائز رہ چکے ہیں، نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاراگوا میں اب ایسے انتخابات نہیں ہوں گے جن کے ذریعے اپوزیشن حکومت حاصل کر سکے۔

صدر اورٹیگا کے اس اعلان کے بعد ملک میں سیاسی مستقبل اور جمہوری عمل سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ ناقدین اسے اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں پر مزید قدغن قرار دے رہے ہیں۔