میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزفیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ایک بار پھر متاثر ہو گئی، جس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو لاگ ان اور ایپس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب دونوں پلیٹ فارمز کی سروس متاثر ہوئی۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سروس میں خرابی کا آغاز صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوا، جبکہ تقریباً 3,600 صارفین نے اکاؤنٹس تک رسائی میں مسائل کی شکایات درج کرائیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 37 فیصد صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں،32 فیصد کو ویب سائٹ تک رسائی میں اور 23 فیصد کو لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ میٹا کی جانب سے فوری طور پر سروس متاثر ہونے کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔





















Add Comment