بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی مبینہ شادی کی خبروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری ہیں، جبکہ اس معاملے پر اداکار سلمان خان کا ایک دلچسپ ردعمل بھی زیرِ بحث آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق، ایک تقریب کے دوران سلمان خان سے عامر خان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ “عامر ان سے کافی آگے نکل گئے ہیں اور وہ رک نہیں رہے میں کرنہیں رہا ..
سلمان خان کے اس تبصرے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ تاہم، عامر خان کی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات محدود ہیں۔ بالی ووڈ کے دو بڑے ستاروں کے درمیان دوستانہ اور مزاحیہ انداز میں ہونے والی اس گفتگو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔





















Add Comment