Home » blog page » یومِ مزدور : محنت، خودداری اور عزتِ نفس کا پیغام – ڈاکٹر حسین بانو
بلاگ حالات حاضرہ

یومِ مزدور : محنت، خودداری اور عزتِ نفس کا پیغام – ڈاکٹر حسین بانو

“الکاسب حبیبُ اللہ”
محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے۔

ایک صحابیؓ نے تنگیٔ رزق کی شکایت کی تو نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا:
“تمہارے پاس کیا ہے؟” انہوں نے چند معمولی چیزیں پیش کیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: “انہیں بیچ دو اور ان پیسوں سے کلہاڑی خرید لو۔” پھر فرمایا: “جنگل جاؤ اور لکڑیاں کاٹو۔” چند ہی عرصے بعد وہ صحابیؓ خوشحال حالت میں واپس آئے۔

یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ محنت اور خودداری رزق میں برکت کا ذریعہ ہیں۔ گھر والوں کے لیے کمانا، صبح سے شام تک جدوجہد کرنا، بہت بڑا اجر رکھتا ہے۔ خصوصاً وہ افراد جو تعلیم یافتہ نہیں یا بہتر روزگار سے محروم ہیں، روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کے لیے رزق حلال کماتے ہیں.

یہی لوگ درحقیقت معاشرے کے اصل ہیرو ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔”
یعنی اجرت کی ادائیگی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔

آج یومِ مزدور کے دن عہد کریں کہ: ہم محنت کریں گے، خودداری اختیار کریں گے، اور مزدوروں کے حقوق کا احترام کریں گے، تاکہ ہم اپنے نبی ﷺ کے سامنے ایک “دوست” کی حیثیت سے کھڑے ہو سکیں۔

سوچیے!
جو اللہ کا دوست ہوگا، اسے کتنی راحت نصیب ہوگی۔