Home » blog page » پاکستان کی شرح نمو 4.5 فیصد تک جانے کا امکان
کاروبار اور معیشت

پاکستان کی شرح نمو 4.5 فیصد تک جانے کا امکان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو تقریباً 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے۔ تاہم بینک نے خبردار کیا ہے کہ بہتری کے باوجود مختلف خطرات بدستور موجود ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ تیل اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ بھی معاشی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مضبوط اور مستحکم معیشت کے لیے حکومتی پالیسیوں کا تسلسل نہایت ضروری ہے، بصورت دیگر ترقی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply