23 اپریل کے تاریخ ایک عام دن کی طرح لگتی ہے لیکن دنیا کے قاریوں کے لیے یہ خوشیوں بھرا دن ہوتا ہے ۔ بچپن میں کتابیں ہی ہماری دنیا ہوتی تھی اسے پڑھ کر ملکوں ملکوں کی سیر ،اپنے وطن کے ہر شہر کے بارے میں معلوماتی مضامین ،فیچر اور من پسند کہانیاں پڑھ کر اپنے دل و دماغ کو سیراب کرتے تھے اور خوشی محسوس کرتے تھے جب سے موبائلز عام ہوئے ہیں نئی نسل کتابوں سے دور موبائل سے جڑی نظر اتی ہے ہمیں اتنا یاد ہے کہ سکول میں ٹیچر ہمیں کتابیں انعام کے طور پر پڑھنے کے لیے دیتی تھیں وہ تحفہ دراصل عالمی کتب کا جشن ہوتا تھا ان کے ذریعے نئے خیالات ثقافتیں اور نقطہ نظر ملتے ۔
ہم ایک کمرے میں بیٹھ کر پوری دنیا گھوم لیتے تھے الفاظ کا ذخیرہ بڑھنے کے ساتھ بولنے لکھنے کا سلیقہ اتا سوشل میڈیا کی تیزی کے برعکس کتابیں ذہن کو ایک جگہ ٹھہرنا سکھاتی ہیں فوکس بہتر ہوتا ہے تحقیق کہتی ہے روانہ دس منٹ مطالعہ کرنے سے ستر فیصد اسٹریس کم ہو سکتا ہے اور کتابیں تنہائی کی بہترین ساتھی ہوتی ہیں ۔ یونیسکو نے 1995 میں اس دن کا اغاز کیا 23 اپریل کی تاریخ اس لیے رکھی گئی کہ اسی دن ولیم شیکسپیئر ،میگوئل دے سروائتیس کا انتقال ہوا تھا اور کئی بڑے ادیب پیدا ہوئے تھے۔ دنیا بھر میں کتب میلے مصنفوں سے ملاقاتیں، بچوں کے لیے کہانی سیشن ،کتابوں کی سیل اور سکولوں میں بچوں کو کتابیں دی جاتی ہیں.
اس دن پلاسیکل اردو، ہندی ادب کے مصنفوں کی کتابیں میلوں میں نظر اتی ہیں جن میں اگ کا دریا قرۃ العین حیدر کی بر صغیر کی تاریخ پر مبنی بہترین شاہکار ، راجہ گدھ، بانو قدسیہ کا بہترین ناول محبت حلال حرام اور اس کا معاشرے پر گہرا اثر اور بیت اللہ شہاب کا شہاب نامہ ،بچوں اور نوجوانوں کے لیے ہیری پوٹر سیریز جے کے رولنگ تخیل اور دوستی کی دنیا، عمرو عیار کی کہانیاں کلاسیکل اردو ایڈونچر اور عام معلومات کے لیے ٹن ٹن کے کارنامے اس طرح کی کتابیں ذہن کو وسعت دیتی ہیں۔ پاکستان میں ہر سال کئی جگہ بک فیئرز منعقد ہوتے ہیں جہاں ہزاروں کتابیں ڈسکاؤنٹ پہ ملتی ہیں. کراچی کی لوڈ شیڈنگ میں جب موبائل ہم سے کٹ جاتا ہے تو کتابیں سہارا دیتی ہیں.
جیسے امی کی پرانی کتابیں مثلا راجہ گدھ اٹھائی اس رات بجلی نہیں ائی لیکن دماغ روشن ہو گیا ایسا لگتا ہے یہ پڑھنے والے کی آپ بیتی ہے ۔ 23 اپریل گزر جائے گا لیکن جو کتاب ہم اٹھائیں گے وہ ساری عمر ساتھ رہے گی عالمی یوم کتاب کا اصل مقصد یہی ہے کہ ہم پڑھنے والوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوا لیں ۔
















Add Comment