Home » blog page » خیرپور میں منکی پاکس الرٹ
صحت

خیرپور میں منکی پاکس الرٹ

خیرپور میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد شہباز شریف نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر اس وباء کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قومی ادارہ صحت کے ماہرین پر مشتمل ٹیم اسلام آباد سے  قومی ادارہ صحت نے صوبوں کی جانب سے بروقت رپورٹنگ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کیسز کا ڈیٹا فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ رپورٹنگ میں تاخیر قومی سطح پر وباء کے خلاف اقدامات کو متاثر کر سکتی ہے۔خیرپور روانہ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو بروقت آگاہ کرنا پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داری ہے، جبکہ کیسز کو چھپانا یا تاخیر سے رپورٹ کرنا وباء کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔  مزید برآں مشتبہ کیسز کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر اسکریننگ سخت کرنے اور  نگرانی بڑھانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیرپور میں گزشتہ روز 25 سے 30 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت ہائی الرٹ پر ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply