Home » blog page » انٹرٹینمنٹ کی دنیا » رجب بٹ کی مالی مدد کی تردید، ایزل کی والدہ کی وضاحت
انٹرٹینمنٹ کی دنیا • نیوز

رجب بٹ کی مالی مدد کی تردید، ایزل کی والدہ کی وضاحت

ایزل کی والدہ نے کہا ہے کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے ان کی کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کی بلکہ وہ ان سے ملاقات کے لیے وی لاگ بنانے کی غرض سے آئے تھے۔ ان کے مطابق رجب بٹ نے اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز ضرور بلند کی، جس پر وہ ان کے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے موقع پر رجب بٹ نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ وی لاگ بنانا چاہتے ہیں، جس پر انہوں نے انہیں اجازت دے دی۔ ایزل کی والدہ نے کہا کہ رجب بٹ نے ایک روپے کی بھی مالی مدد نہیں کی، تاہم اپنی شہرت کے ذریعے ان کی آواز لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کی جانب سے بچوں سے متعلق متنازع بیان پر تنقید اور معافی کے بعد وہ انصاف کے لیے احتجاج کرنے والی ایزل کی والدہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ یوٹیوبر نے انہیں مالی معاونت بھی فراہم کی ہے۔

تاہم ایزل کی والدہ نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ انہوں نے جے ڈی سی کی جانب سے مالی معاونت ملنے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات کی بھی تردید کی۔