Home » blog page » نیوز » کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو
نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی شدید بدبو پھیلنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ متعدد افراد نے سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی کی۔ محمود آباد، منظور کالونی، کارساز، اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی بو واضح طور پر محسوس کی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے ترجمان کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی گیس پائپ لائن کو فعال کرنے کے دوران پلانٹس کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار عارضی طور پر زیادہ شامل کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہوئی ہیں، تاہم سسٹم کا پریشر معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی گیس لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی۔