Home » blog page » کاروبار اور معیشت » کراچی میں 550 نئی بسیں
کاروبار اور معیشت نیوز

کراچی میں 550 نئی بسیں

سندھ حکومت ے کراچی کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر کے ماس ٹرانزٹ نظام میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ **شرجیل انعام میمن** کے مطابق کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 50 ڈبل ڈیکر بسیں اور 500 الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی بسوں کی شمولیت سے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے گی، سفری مشکلات میں کمی ہوگی اور شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔