Home » blog page » کاروبار اور معیشت » ہونڈا بی آر وی کی پاکستان میں فروخت بند
کاروبار اور معیشت

ہونڈا بی آر وی کی پاکستان میں فروخت بند

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے سات نشستوں والی مقبول کراس اوور گاڑی ہونڈا بی آر وی کی فروخت بند کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کو ہونڈا پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود گاڑیوں کی فہرست سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

پاک وہیلز کے مطابق ہونڈا سے رابطہ کرنے پر کمپنی نے تصدیق کی کہ ہونڈا بی آر وی اب صارفین کے لیے دستیاب نہیں ۔ تاہم کمپنی نے گاڑی کی فروخت روکنے کی وجہ یا اس کے متبادل کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ بی آر وی کی فروخت کم طلب، کمپنی کی آئندہ مصنوعات کی حکمت عملی یا پاکستان میں نئی کراس اوور گاڑیوں سے متعلق منصوبہ بندی کے باعث بند کی گئی ہے۔ اب یہ سوال برقرار ہے کہ ہونڈا پاکستان مستقبل میں سات نشستوں والی کسی نئی گاڑی کو متعارف کرائے گا یا نہیں۔