Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

واشنگٹن: وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تجویز میں آبنائے ہرمز کھولنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے یہ تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران قطری ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچائی۔ تجویز کے تحت امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کیے جانے کے بدلے سات روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے اور خطے میں جاری لڑائی روکنے کی بات کی گئی تھی۔

روئٹرز کے مطابق ایران ہفتے کے روز امریکی حکومت کے باضابطہ جواب کا منتظر تھا۔ تاہم وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے تجویز مسترد کرتے ہوئے اپنے مشیروں سے کہا کہ وہ ایران کی جانب سے امریکی مطالبات تسلیم کیے جانے کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں۔