امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کے حوالے سے کہا کہ واشنگٹن کے سامنے اب یہ فیصلہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کیا جائے یا اس کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی صورت میں ایران خطے اور دنیا کا ایک اہم ملک بن سکتا ہے۔
ٹرمپ نے دیگر ممالک سے ایران کے خلاف معاشی دباؤ اور پابندیوں میں امریکا کا ساتھ دینے کی اپیل بھی کی۔ اس دوران ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے اشارے بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ ایرانی حکام نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں نرمی کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے سے متعلق بھی دعوے کیے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنرل اسمبلی کا موجودہ اجلاس 22 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔





















Add Comment