واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر مجوزہ بڑا حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کی درخواست پر کیا گیا، تاہم حملے کی منسوخی ایک فوری معاہدے سے مشروط ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے اور ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کی شرائط شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کے پیش نظر حملہ مؤخر کیا ہے، جبکہ ان کے مطابق اسرائیل نے بھی اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔





















Add Comment