Home » blog page » بین الاقوامی خبریں » سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کا نام تبدیل
بین الاقوامی خبریں

سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کا نام تبدیل

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر سعودی الیکٹرونک یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ شاہی ہدایت کے بعد یونیورسٹی کا نیا نام شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن یونیورسٹی رکھ دیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مرحوم شہزادہ مساعد بن عبدالرحمن آل سعود کی ملک کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا۔ سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے بھی اس فیصلے پر شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔