Home » blog page » تازہ ترین خبریں » کراچی میں گرینڈ خدمت مرکز کے قیام کا اعلان
تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرینڈ خدمت مرکز کے قیام کا اعلان

کراچی میں شہریوں کو مختف سرکاری سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کے لیے ملک کا سب سے بڑا گرینڈ خدمت مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کے زیرِ انتظام قائم ہونے والے مرکز میں پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت مختلف خدمات کے کاؤنٹرز موجود ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارتِ داخلہ کے دفتر کے دورے کے دوران متعلقہ حکام کو مرکز کا تفصیلی ماسٹر پلان **10 روز میں** تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شہریوں کی ضروریات اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے اور مرکز کے قیام کے لیے انتظامی و تکنیکی اقدامات جلد مکمل کیے جائیں۔