Home » blog page » تازہ ترین خبریں » اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
تازہ ترین خبریں

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 36.53 شمالی اور 70.88 مشرقی طول بلد پر تھا۔