کراچی: پاکستان کے معروف میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے جیو ٹی وی کے مقبول مزاحیہ پروگرام “ہنسنا منع ہے” سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ تابش ہاشمی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ چار سال کے یادگار سفر کے بعد اس پروگرام کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پروگرام سے وابستہ ٹیم، مہمانوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “ہنسنا منع ہے” کے ساتھ گزارا گیا وقت ان کی زندگی کے یادگار ترین ادوار میں سے ایک رہا۔ تابش ہاشمی نے اس سفر کو محبت، قہقہوں اور خوبصورت یادوں سے بھرپور قرار دیا۔
تابش ہاشمی کے اس اعلان کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے پروگرام سے رخصت ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے آئندہ منصوبوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





















Add Comment