Home » blog page » انٹرٹینمنٹ کی دنیا » ڈرامہ ’’حرمت‘‘ اور ہماری دینی اقدار – صائمہ طاہر
انٹرٹینمنٹ کی دنیا • بلاگ

ڈرامہ ’’حرمت‘‘ اور ہماری دینی اقدار – صائمہ طاہر

کیا ہماری ڈرامہ انڈسٹری اسلامی تعلیمات اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کر رہی ہے؟
ہم ٹی وی نیٹ ورک پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’حرمت‘‘ کے بعض مناظر اور مکالمے دینی روایات اور اسلامی تعلیمات کے حوالے سے تشویش کا باعث ہیں۔ شرعی پردہ مسلمان عورت کی دینی ذمہ داری اور اسلامی تشخص کا اہم حصہ ہے، جس کا حکم قرآنِ مجید میں دیا گیا ہے۔

افسوس کہ ہمارے ڈراموں میں حساس مذہبی موضوعات پیش کرتے ہوئے بعض اوقات اسلامی تعلیمات اور عوام کے مذہبی جذبات کا مناسب خیال نہیں رکھا جاتا۔ تفریح کے نام پر دینی اقدار کو نظرانداز کرنا ایک قابلِ غور معاملہ ہے۔

ہم پیمرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرامہ ’’حرمت‘‘ کے متنازع مناظر اور مکالموں کا جائزہ لیا جائے اور اگر کوئی مواد ضابطۂ اخلاق کے خلاف ہو تو اسے حذف کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع ابلاغ کو آزادی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی ہونا چاہیے، کیونکہ ہماری دینی اقدار اور مذہبی جذبات کا احترام ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔