Home » blog page » ایپل قیادت پر تبصرہ، ٹیکنالوجی حلقوں میں بحث چھڑ گئی
ٹیکنالوجی

ایپل قیادت پر تبصرہ، ٹیکنالوجی حلقوں میں بحث چھڑ گئی

فلوریڈا/نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے بیان سے ٹیکنالوجی اور کاروباری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک کی جانب سے ستمبر 2026 میں عہدہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے ٹم کک کے ساتھ اپنے تعلقات کو غیر معمولی انداز میں پیش کیا اور انہیں اسٹیو جابز سے بھی بہتر قرار دیا۔ تاہم مبصرین کے مطابق اس بیان کا مقصد تعریف سے زیادہ اپنی سیاسی اثر و رسوخ کو اجاگر کرنا تھا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹم کک نے کمپنی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، لیکن حکومتی سطح پر معاملات چلانے کے لیے انہیں ان کی مدد درکار رہتی تھی۔

اب تک ایپل کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات کے ذریعے ٹرمپ بڑے کاروباری رہنماؤں پر اپنے اثر و رسوخ کا تاثر دینا چاہتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان سیاست اور کارپوریٹ دنیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور باہمی تعلقات کی پیچیدگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

About the author

Avatar photo

Global Plus News

Add Comment

Click here to post a comment

Leave a Reply