کراچی: سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 4 اگست بروز منگل صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد 3 اگست 2026 سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے، جبکہ اس کے اگلے روز چہلم کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔





















Add Comment