کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے دو سالہ بچے کے اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، جو کارروائی کے دوران اہلِ خانہ کے ساتھ رہ کر خود کو بے قصور ظاہر کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کے اہلِ خانہ سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مرکزی ملزم نے اپنے سالے اور ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ہیلمٹ اور کپڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اغوا کے بعد بچے کو گھارو منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل ہوئے۔





















Add Comment